خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی وزیراعظم کیخلاف ‘گو بیک مودی’ ہیش ٹیگ سوشل میڈیا پر نمبر ون ٹرینڈ بن گیا

بھارتی وزیراعظم

بھارتی وزیراعظم کیخلاف ‘گو بیک مودی’ ہیش ٹیگ سوشل میڈیا پر نمبر ون ٹرینڈ بن گیا

نئی دلی:(ملت آن لائن) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ریاست تامل ناڈو میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر ‘گو بیک مودی’ ہیش ٹیگ نمبر ون ٹرینڈ بن گیا۔

نریندر مودی کے خلاف چنئی میں پانی کی فراہمی سے متعلق اقدامات نہ کیے جانے پر عوام سراپا احتجاج ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔

بھارتی عوام سوشل میڈیا پر ‘گو بیک مودی’ کے نام سے ہیش ٹیگ پر اپنے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں جب کہ یہی ہیش ٹیگ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔

چنئی کے عوام فضا میں سیاہ غبارے چھوڑ کر اور سیاہ پرچم لہرائے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں جس کی تصایر اپوزیشن جماعت اور عام لوگوں کی جانب سے ٹوئٹر اور فیس بک پر شیئر کی جارہی ہیں۔

View image on Twitter
View image on Twitter

Sathish Kumar
@sathishraviie
You have planned to travel through airway but we have other ideas ?#GoBackModi

1:31 PM – Apr 12, 2018
1,079
618 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
چنئی شہر میں احتجاج اس قدر شدید ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو سڑک کے بجائے ہیلی کاپٹر میں سفر کرنا پڑا جس پر ٹوئٹر صارف ستیش کمار نے اپنی ٹوئٹ میں فضا میں چھوڑے گئے غباروں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آپ نے طیارے کے ذریعے آنے کا منصوبہ بنایا لیکن ہمارے پاس بھی دوسرا منصوبہ ہے۔

Aman sharma
@iamaman0007
Yes I support #GoBackModi because the deliverance of all the promises done is very poor at all. I’m not even saying that other are also good but the best person deserves to campaign our nation. #jaihind #jaibharat

2:24 PM – Apr 12, 2018
5
See Aman sharma’s other Tweets
Twitter Ads info and privacy
امن شرما نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ وہ ‘گو بیک مودی’ کی حمایت کرتے ہیں، کیوں کہ انہوں نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے۔

View image on Twitter
View image on Twitter

Sankar Das
@mallucomrade
Narendrabhai so scared he took a helicopter to IIT-Madras and had a wall of the Cancer Institute, Adyar destroyed so that his helicopter could land!

Tamilans so smart they were one step ahead. They ‘welcomed’ ‘Modi on air’ with black balloons!

Tamilans 100-0 Modi#GoBackModi

1:33 PM – Apr 12, 2018
1,730
1,036 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
سنکر داس نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ نریندر مودی خوفزدہ ہیں اس لیے ان کے لئے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا لیکن تامل عوام ان سے ایک قدم آگے ہیں، لوگوں نے سیاہ غباروں سے نریندی مودی کا فضا میں استقبال کیا۔

View image on Twitter
View image on Twitter

Karthikchibi
@Karthikchibi777
This picture says original face of our Tamil Nadu’s politicians #GoBackModi

1:46 PM – Apr 12, 2018
811
465 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
کارتھک چبی نامی ٹوئٹر صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں بھارتی وزیراعظم کو جہاز میں دکھایا گیا ہے اور ان کے استقبال کے لئے غصے سے بھرے لوگ ان کا جہاز سے اترنے کا انتظار کر رہے ہیں۔