خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی وزیرداخلہ نےمقبوضہ کشمیرکی صورتحال کا ذمہ دارپاکستان کوقراردیدیا

نئی دلی:(اے پی پی) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا ذمہ دار پاکستان کو قراردیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہم سے جموں و کشمیر نہیں لے سکتی۔ بھارتی ایوان کے اندر یا باہر اگر بی جے پی کا کوئی وزیرپاکستان کے خلاف بات کرتا ہے تو وہ اپنی تمام حدیں ہی پھلانگ جاتا ہے اورجب یہ وزیر راج ناتھ سنگھ ہوں تو پھر وہ پاکستان کے خلاف اتنا زہراگلتے اور جھوٹ بولتے ہیں کہ بیچارہ جھوٹ خود ہی شرما جاتا ہے اور موصوف نے ایسا ہی کیا آج بھی جب وہ بھارتی راجیہ سبھا(ایوان بالا) میں کشمیر کے مسئلے پر اظہار خیال کررہے تھے۔ ایوان میں راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہم سے جموں و کشمیر نہیں لے سکتی جب کہ پاکستان سے اگر بات چیت کا عمل شروع ہواتووہ صرف آزاد کشمیر کے مسئلے پر ہوگا لیکن شائد راج ناتھ یہ بات بھول گئے کہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے اورخود ان کے ملک کے ہی وزیراعظم جواہر لال نہرو نے اس مسئلے کے حل کے لئے اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اوراقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کررکھا ہے۔ راج ناتھ سنگھ کو ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اتنی تو شرم آئی کہ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ بھارتی فوج کے تشدد کے باعث مقبوضہ کشمیرمیں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں لیکن موصوف نے شہید کشمیریوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔