خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی وزیرنےگارڈ سے جوتے کے فیتے بندھوائے

بھارت:(اے پی پی) بھارت میں وی آئی پی کلچر کا ایک اور شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، ریاست اڑیسہ میں ایک تقریب کے دوران بھارتی وزیرنے گارڈ سے اپنے جوتےکےفیتےبندھوائے۔ اڑیسہ میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پرترنگا لہرانے کی تقریب میں کابینہ کے وزیر جوگیندر بہیرا نے اپنے سیکورٹی گارڈ نے جوتے کے فیتے باندھنے کا حکم دیا، اس پر گارڈ نے لوگوں کے سامنے وزیرکے جوتے کے فیتے باندھے۔ بھارتی وزیر کا موقف تھا کہمیں وی آئی پی ہوں،اپنے جوتےخود نہیں پہنتا، پرچم میں نے لہرایاہے، اس گارڈ نےنہیں۔ جوگیندر بہیرا کو اس اقدام پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ مقامی وکیل پراہلد سنگھ کا کہنا ہے کہ ایک سرکاری اہلکار کی جانب سے وزیر کے جوتے کے فیتے باندھنا ریاست اڑیسہ میں آج بھی برطانوی راج کے مائنڈ سیٹ کے وجود کو ظاہر کرتی ہے۔ واقعے پر حکومت کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔