خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی وزیر اعظم چین سے کس طرح نمٹیں گے ؟

اسلام آباد: (ملت+ آئی این پی) بھارت کی کانگرس پارٹی نے سوال اٹھایا ہے کہ چین کے اس بیان کے بعد کہ اس نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں بھارت کی شمولیت اور مسعود اظہر کو دہشتگرد گروپ قراردینے کے مسئلے پر اپنا موقف تبدیل نہیں کیا ،بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی چین سے کس طرح نمٹیں گے مسعود اظہر اور ایٹمی کلب میں بھارت کی شمولیت کے بارے میں چین کا ہٹ دھرمی کا رویہ ہے ، کانگرسی لیڈر رندیپ سرجے والے کے بیان کا حوالے دیتے ہوئے چینی نیوز ایجنسی اے این آئی نے کہا ہے کہ بھارت یہ جاننا چاہتا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی ان مسائل کا کس طرح مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے مزید سوال کیا ہے کہ بھارتی حکومت ان مسائل پر ٹھوس موقف اختیار نہیں کررہی اور بھارتی وزیر اعظم ان مسائل پر اپنے چینی ہم منصب سے بات چیت کرنے کے قابل کیوں نہیں ہیں۔کانگرسی لیڈرنے مزید کہا ہے کہ بھارت ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے اور چین اس کی رکنیت کیلئے کیوں اعتراض کررہا ہے اور جب چین اس پر اعتراض کررہا ہے تو بھارت دوسرے ممالک کو اپنا ہمنوا کیسے بنا سکتا ہے ۔یاد رہے کہ چین نے گذشتہ روز واضح کیا تھا کہ بھارت کے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت پر بھارت کا موقف تبدیل نہیں ہوا اور نہ ہی وہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کا نفاذ کرتا ہے ۔