خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی پنجاب چھاونی میں تبدیل

امرتسر(آئی این پی) بھارت کے شہر امرتسر میں سکھوں کے گردوارے گولڈن ٹیمپل میں آپریشن بلیو اسٹار کی32ویں برسی پر شہر کو فوجی قلعے میں تبدیل کردیا گیا۔8000 پولیس اہلکار اورنیم فوجی دستوں کی 6 کمپنیاں تعینات کردی گئیں ۔بھارتی میڈیاکے مطابق امرتسر میں6 جون 1984 کوسکھوں کی عبادت گاہ گولڈن ٹیمپل میں آپریشن بلیو اسٹارکیا گیا ۔ واقعے کے 32 سال مکمل ہونے پر امرتسر سمیت ریاست پنجاب کے کئی شہروں میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔آپریشن بلواسٹار کے دوران 500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔امرتسر سمیت لدھیانہ،جالندھر اور پٹیالہ میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ۔ریاستی حکومت نے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل سمیت شہر بھر میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی ہے اور شہر فوجی قلعہ میں تبدیل ہوگیا ہے ۔8000 پولیس اہلکاروں کے علاقے نیم فوجی دستوں کی 6کمپنیاں بھی تعینات کی گئی ہیں ۔گولڈن ٹیمپل آپریشن کی برسی کے موقع پر 2سال سے ریاست میں پرتشدد واقعات ہوچکے ہیں۔