خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی ہندوگروپ نےڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا

واشنگٹن:(اے پی پی) بھارت میں انتہا پسند ہندو گروپ نے ری پبلیکن پارٹی کے متوقع امریکی صدارتی امیدوار، ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ہندو سینا گروپ کے ارکان نے نئی دہلی میں ایک رنگا رنگ رسمی دعائیہ تقریب منعقد کی، جس میں دیوتاؤں سے جائیداد کے مشہور کاروباری شخص کے امریکا کا آئندہ صدر بننے کی دعا کی گئی۔تقریب میں جلتی انگیٹھی کے گرد ٹرمپ کی تصاویر سجائی گئی تھیں اور اْن کے ماتھے پر سرخ رنگ کا تلک لگایا گیا تھا، جو بھارت میں اشیرباد دینے کی علامت خیال کی جاتی ہے۔ہندو سینا کے صدر، وشنو گپتا نے رائٹرز کو بتایا کہ ’’ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو دیکھتے ہوئے، ہم سمجھتے ہیں کہ وہ بنی نوع انسان کے محافظ ہوں گے‘‘۔بیرونی ذرائع کو ٹھیکے پر روزگار دینے سے متعلق معاملے کا ذکر کرتے ہوئے، کچھ ہی روز قبل ٹرمپ نے بھارتی لہجے کی نقل اتاری تھی۔