خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت ،جنسی زیادتی کی شکار 8 ماہ کی بچی کو انصاف نہ مل سکا ، والدین نے خود ملزم کے ہاتھ کاٹ دیئے

چندھی گڑھ (آئی این پی)بھارت میں جنسی زیادتی کی شکار 8 ماہ کی بچی کو انصاف نہ مل سکا جس پر والدین نے خود ملزم کے ہاتھ کاٹ دیئے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست پنجاب میں 8 ماہ کی بچی سے زیادتی کرنے والے شخص کو2 سال تک عدالت نے سزا نہ دی تو بچی کے والدین نے خود ملزم کے ہاتھ کاٹ دیئے ۔ریاست پنجاب میں دو سال سے اپنی آٹھ ماہ کی بچی کے لیے انصاف مانگتے باپ کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ۔ عدالت کی جانب سے آٹھ ماہ کی بچی سے زیادتی کا کیس ملتوی ہونے پر بھارتی شہری نے خود مجرم کے ہاتھ کاٹ ڈالے ۔ بچی کا والد روپوش ہے ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔