خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت ، جیپ بچوں پر چڑھ دوڑی، نو بچے ہلاک

بھارت ، جیپ بچوں پر چڑھ دوڑی، نو بچے ہلاک
نئی دہلی ۔ 25 فروری (اے پی پی) بھارت میں ایک تیز رفتار جیپ سکول کے بچوں کے ایک گروپ پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجہ میں 9 بچے ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ بھارت کے خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی ریاست بہار کے شہر مظفرپور میں میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے سکول سے چھٹی کر کے گھروں کو جا رہے تھے کہ ایک تیز رفتار منچلے نے جیپ بچوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 9 بچے ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں دس سے سولہ سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق بھارت میں سالانہ ایک لاکھ دس ہزار افراد اسی طرح کے روڈ ایکسیڈنٹس میں مارے جاتے ہیں۔