خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت ، ممبئی میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ میں آتشزدگی ، 2افرا د ہلاک ، 11کو بچالیا گیا

ممبئی (ملت + آئی این پی)بھارت کے شہر ممبئی کے جنوبی علاقے میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 2افرا د ہلاک ہوگئے جبکہ 11کو بچالیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابقممبئی کے جنوبی علاقے میں بریمان پوائنٹ پر میکر ٹاور کی 20ویں منزل پرعلل صبح آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 21ویں منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آتشزدگی سے 2افراد ہلاک ہو گئے تاہم ریسکیو آپریشن میں 11 لوگوں کو زندہ بچا لیا گیا ہے ۔چیف فائرآفیسر نے حادثے کے حوالے سے بتایا کہ آگ لگنی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی مگر آگ نے دو منزلوں کو لپیٹ میں لیے رکھا جس پر اب قابو پا لیا گیا ہے اور گیارہ افراد کو باحفاظت بچایا گیا ہے جن میں بجاج الیکٹرونکس کے مینجنگ ڈائریکٹر شیکھر بجاج کی فیملی کے افراد بھی شامل تھے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ جس اپارٹمنٹ میں آگ لگی اس میں شیکھر بجاج کے خاندان کے8افراد رہائش پزیر تھے جنہیں باحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔