خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت ،47 پولیس اہلکاروں کو بے گناہ سکھوں کے قتل کے جرم میں 25 سال بعد عمرقید کی سزا

نئی دہلی:(اے پی پی) بھارت کی خصوصی عدالت نے 47 پولیس اہلکاروں کو بیگناہ سکھوں کو قتل کرنے کے جرم میں عمرقید کی سزا سنائی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق خصوصی عدالت نے1991 میں جعلی مقابلے میں 10 بے گناہ سکھ زائرین کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر47 پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔رپورٹ کے مطابق طابق12 جولائی 1991 کو بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے پیلی بھیت میں مقامی پولیس نے10 سکھ زائرین کو شدت پسند قرار دیتے ہوئے انہیں ایک مسلح تصادم کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم مقتولین کے لواحقین کے احتجاج پر سپریم کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کو تفتیش کا حکم دیا تھا۔سی بی آئی نے اپنی تفتیشی رپورٹ میں مارے گئے تمام سکھوں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے 57 اہلکاروں کو ملزم ٹھہرا کر ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی تاہم ان میں سے10 کی موت ہو گئی، عدالت نے 25 سال بعد 47 پولیس اہلکاروں کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سنائی ہے