خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت امریکا سے جدیدترین ڈرون خریدے گا

نئی دہلی(اے پی پی)بھارت اپنی سمندری حدود کی نگرانی سخت کرنے کے لئے امریکا سے جدیدترین شکاری ڈرون طیارے خرید رہا ہے۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ یہ ملکی سمندری حدود میں دہشت گردوں کے داخلے کو روکنے اور ساحلی علاقوں کی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کیلئے امریکا سے 250 ڈرون طیارے خرید رہا ہے ۔یہ شکاری ڈرون طیارے5 ارب ڈالر مالیت کے ہوں گے ۔امریکا کا شکاری ڈرون، کافی بلند ی پر پرواز کرکے دوردراز کے علاقے پر نظر رکھ سکتاہے۔ یہ ڈرون زمین سے50ہزار فٹ کی بلندی پر اور مسلسل 24 گھنٹے پرواز کرسکتاہے۔بھارت نے اس سے پہلے بھی امریکا سے اس ڈرون طیارے کی خریدای کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن اس وقت یہ سودا نہیں ہوسکا تھا۔