خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت اورافغانستان دل ودماغ سے قریبی دوست ہیں، مودی کی منطق

کابل:(اے پی پی) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا کہنا تھا کہ بھارت اورافغانستان دل ودماغ سے قریبی دوست ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے وڈیو لنک کے ذریعے افغانستان کے صدراشرف غنی کے ہمراہ کابل میں قدیم محل قصردارالامان کی دوبارہ تزئین وآرائش کے بعد مشترکہ طورپراس کا افتتاح کردیا۔ اپنے خطاب میں نریندرمودی نے افغانستان کے ساتھ دوستی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور افغانستان دل و دماغ سے قریبی دوست ہیں۔ افغانستان کے ساتھ مستقبل میں بھی کام کرتے رہیں گے۔ افغان صدر نے تاریخی محل کی بحالی میں مدد کرنے پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔