خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت اور قازقستان نے مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دیں

بھارت اور قازقستان نے مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
نئی دہلی: (ملت آن لائن) بھارت اور قازقستان نے دو طرفہ دفاعی تعلقات مستحکم کرنے اور صلاحیت اور تجربہ کا تبادلہ کرنے کیلئے مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت اور قازقستان نے دو طرفہ دفاعی تعلقات مستحکم کرنے اور صلاحیت اور تجربہ کا تبادلہ کرنے کیلئے مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔14روزہ یہ فوجی مشقیں ہماچل پردیش میں کی جا رہی ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان یہ دوسری فوجی مشقیں ہیں۔ اس سے قبل 2016میں مشترکہ فوجی مشقیں قازقستان میں ہوئی تھیں ۔

چین کے سرکاری اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا ہے کہ چین ڈوکلام کے متنازع علاقے سے انڈین فوجیوں کو باہر نکالنے کے لیے آئندہ دو ہفتے کے اندر انڈیا کے خلاف ’محدود نوعیت کی جنگ‘ کی تیاری کر رہا ہے۔

چین اور انڈیا کے درمیان گذشتہ جون سے اس وقت سے کشید گی پیدا ہوئی جب انڈیا کی فوج بھوٹان اور چین کے درمیان واقع متنازع علاقے ڈوکلام میں داخل ہوگئی اور اسں نے چینی فوجیوں کو وہاں ایک سڑک تعمیر کرنے سے روک دیا۔

بھوٹان کا دعویٰ ہے کہ یہ زمین اس کی ملیکت ہے جب کہ چین کا کہنا ہے کہ یہ زمین اس کی ہے ۔ انڈین فوجی بھوٹان کی درخواست پر ڈوکلام میں داخل ہوئے۔ اس وقت سے دونو ں ملکوں کی افواج کے درمیان تعطل برقرار ہے۔