خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت اور ویتنام میں مذاکرات، تین معاہدوں پر دستخط

بھارت اور ویتنام میں مذاکرات، تین معاہدوں پر دستخط
نئی دہلی ۔04 مارچ (ملت آن لائن)وزیر اعظم نریند رمودی اور بھارت کے تین روزہ دورے پر آئے ویتنام کے صدر ترائی دائی کوینگ کے مابین وفود سطح کے مذاکرات ہوئے۔ انھوں نے دفاع، سیکورٹی اور جوہری توانائی کے شعبوں میں اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔تجارت و سرمایہ کاری، سائنس و ٹکنالوجی، زراعت، سیاحت اور تیل اور گیس کے شعبوں میں بھی باہمی تعاون میں اضافے پر غور کیا گیا۔مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں کے مابین جوہری توانائی، زراعت اور تجارت کے میدان میں تین معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ دونوں ملکوں نے کھلے اور خوشحال انڈوپیسفک خطے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا خطہ ہوگا جہاں اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین کا احترام ہوگا اور تنازعات کو مذاکرات سے حل کیا جائے گا۔ عالمی کساد بازاری کے باوجود دونوں ملکوں کی باہمی تجارت 6 بلین ڈالر سے بڑھ کر 10 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔