خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت اورچین نےافغان سفارت کاروں کی تربیت کےپروگرام کاآغازکردیا

نئی دہلی ۔(ملت آن لائن) بھارت اور چین نے افغانستان کے سفارت کاروں کو تربیت دینے کے مشترکہ پروگرام کا آغاز کر دیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں تعینات چینی سفیر لوژاؤ ہوئی نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈین فارن انسٹیٹیوٹ میں10 افغان سفارت کاروں کی تربیت بھارت، چین اور افغانستان کے درمیان تعاون کا پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر رواں برس چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے اتفاق کیا تھا۔ چینی سفیر نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشترکہ تعاون سے دونوں ممالک مستفید ہوں گے اور مستقبل میں افغانستان کے لیے اس تعاون کا دائرہ کار تربیتی پروگراموں سے کہیں آگے بڑھ کر ٹھوس منصوبوں تک پھیلایا جائے گا۔