خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت اور چین کا سرحد ی امور کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کو اولین ترجیح دیتا ہے:منوہر پریکر

بیجنگ/ نئی دہلی (آئی این پی)بھارت اور چین نے سرحد ی امور کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع منوہر پریکر نے بیجنگ میں اپنے سرکاری دورے کا آغاز کرتے ہوئے اپنے چینی ہم منصب جنرل چانگ وانگوان کے ساتھ وفد کی سطح پر بات چیت کی جس میں دونوں جانب سے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے سرحد ی امور کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔منوہر پریکر نے کہاکہ بھارت چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔ اس موقع پر جنرل چانگ وانگوان نے دونوں فریقون کی فوجوں کے درمیان اعتماد بڑھانے کی امید ظاہر کی اور کہاکہ امید ہے کہ آپ کے دورے سے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اسٹریٹجک باہمی اعتما د کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع منوہر پریکر اپنے دورہ چین کے دوران جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہرکانام اقواممتحدہ کی سلامتی کونسل کی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی چینی مخالفت کا معاملہ بھی اٹھائیں گئے ۔