خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت: بس کھائی میں گرنےسے 17 افراد ہلاک

ممبئی:(اے پی پی) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 17 افراد ہلاک جب کہ 33 زخمی ہوگئے۔مہاراشٹر میں پونا ممبئی کوریڈور ایکسپریس وے پر مسافر بس پہلے سے کھڑی دو گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری ، حادثے کے نتیجے میں 17 افراد موقع پر ہی ہلاک جب کہ 33 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بس میں سوار مسافر ستارا سے ممبئی آرہے تھے۔ ہلاک والوں میں 10 مردوں کے علاوہ 6 خواتین اور ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے جب کہ زخیموں کی حالت کے پیش نظر ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔