خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت: بیوی سے ازدواجی تعلقات کی ویڈیو بنا کر براہ راست نشر کرنے والا شوہر گرفتار

حیدرآباد (ملت آن لائن + آئی این پی) بھارت میں پولیس نے بیوی سے ازدواجی تعلقات کی ویڈیو بنا کر اسے براہ راست نشر کرنے والے شوہر کر گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد میں 33 سالہ سابق سافٹ ایئر انجینئر نے بیڈروم میں اپنے لیپ ٹاپ میں خفیہ کیمرا نصب کر رکھا تھا جس کے ذریعے وہ اپنی بیوی سے ہم بستری کی ویڈیو فحش ویب سائٹ پر براہ راست نشر کرتا اور اس کے وہ ویب سائٹ سے پیسے وصول کرتا تاہم اس کی بیوی اس بات سے لاعلم تھی۔اس بات کا پتہ اس وقت چلا جب مقامی آئی ٹی کمپنی میں کام کرنے والی خاتون کو اس کے دوست نے ان ویڈیوز کے بارے میں بتایا تو اس نے اس کی اطلاع مقامی پولیس اسٹیشن میں دی جس کے بعد مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنے لیپ ٹاپ میں خفیہ کیمرا نصب رکھا تھا اور وہ اسے سامنے کی ٹیبل پر رکھ کر کوئی فلم چلا لیا کرتا تھا تاکہ اس کی بیوی کو کسی قسم کا شک نہ ہو جب کہ ملزم نے خود کو پورنو گرافی کی ویب سائٹ سے رجسٹرڈ کر رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا گیا جس سے کافی شواہد ملے ہیں۔