خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت: بی جے پی کی خاتون رکن پارلیمنٹ 10فٹ گہرے نالےمیں گرگئیں

نئی دہلی/جام نگر(آئی این پی)بھارتی ریاست گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی خاتون رکن پارلیمنٹ پو نم بین مادام تجاوزارت کے خلاف مہم کے دوران فرش ٹوٹنے سے نالے میں گر کر زخمی ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں بی جے پی کی رکن اسمبلی پونم جام نگر میں تجاوزات ہٹوانے کے لیے میونسپل ٹیم کے ساتھ موجود تھیں کہ کنکریٹ سلیب ٹوٹنے کی وجہ سے 10 فٹ گہرے نالے میں گر گئیں۔رپورٹس کے مطابق پونم اور میونسپل عہدیدار جس مقام پر کھڑے تھے اس کے نیچے ایک نالہ بہہ رہا تھا، زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے نالے کی چھت ٹوٹ گئی اور پونم 10 فٹ گہرے نالے میں جا گریں۔انھیں فوری طور پر نالے سے نکال کر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اگرچہ بھارت میں بچوں اور بڑوں کے نالوں اور مین ہولز میں گرنے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں تاہم یہ پہلا واقعہ ہے کہ ایک رکن اسمبلی کو اس قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔اس واقعے کو کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ کرلیا گیا۔واضح رہے کہ پونم اپریل 2015 میں بھی اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انھوں نے گجرات میں ایک مذہبی پروگرام کے دوران رقص کیا تھا۔اس پروگرام میں موجود عقیدت مندوں نے چند منٹوں کے دوران ہی ان پر تقریبا 3 کروڑ روپے کی رقم نچھاور کردی تھی۔