خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت: حقوق کے تحفظ کیلئے جٹ برادری کا احتجاج ، جھڑپوں میں چار افراد ہلاک

چندھی گڑھ(آئی این پی )بھارتی ریاست ہریانہ میں جٹ برادری کا احتجاج شدت اختیار کرگیا،مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بی ایس ایف کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ میں جٹ برادری کا احتجاج مزید شدت اختیار کرگیا ہے ،سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہیں جبکہ بی ایس ایف کے اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔جٹ برادری کے احتجاج کے باعث متاثرہ ضلعوں میں فوج کو بلا لیا گیا ہے ، جو علاقے میں مارچ کے ساتھ فضائی نگرانی بھی کر رہی ہے۔ کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جبکہ دو ضلعوں روہتک اور بھیوانی میں شر پسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔جٹ برادری کے احتجاج سے 700 سے زائد ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہے۔ مشتعل مظاہرین نے ہریانہ کے وزیر خزانہ کے گھر کو بھی آگ لگا دی، جبکہ بی جے پی کے رکن کے گھر پتھراؤ بھی کیا