خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت دفاعی سازوسامان میں 70فیصد خود کفالت حاصل کرنے کی طرف گامزن ہے: منوہر پا ریکر

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ انکا ملک دفاعی سازوسامان کے معاملے میں 70فیصد خود کفالت حاصل کرنے کی طرف گامزن ہے ، دفاعی سازو سامان کی خریداری میں دیسی آلات و ہتھیاروں کی شراکت 64فیصد تک پہنچ چکی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع منوہر پاریکر نے لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دفاعی سازو سامان کی پیداوار میں100 فیصد خود انحصاری عملی طور سے ممکن نہیں ہے۔70فی صد خود کفالت ہی ممکن ہے۔انکا کہنا تھاکہ دفاعی سازو سامان کی خریداری میں دیسی آلات و ہتھیاروں کی شراکت 64فیصد تک پہنچ چکی ہے۔