خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت روسی میزائل نظام خریدنے سے گریز کرے، امریکا

واشنگٹن۔(ملت+اے پی پی)امریکا نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ روسی میزائل نظام ایس400 خریدنے سے باز رہے۔ امریکی حکومت کے مطابق ایسی خریداری امریکی پابندیوں کے زمرے میں آئے گی۔ بیان کے مطابق روس کے ساتھ دفاعی و انٹیلیجنس کے شعبوں میں تجارتی رابطہ کاری امریکا کی عائد پابندیوں کے دائرے میں آتی ہیں۔ بھارت اور روس کے درمیان ایس 400 میزائل کی ڈیل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سالانہ ملاقات کے درمیان طے ہو سکتی ہے۔ یہ میزائل ڈیل پانچ بلین امریکی ڈالر کے مساوی ہے۔