خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت روس سے ایس فور ہنڈریڈ دفاعی میزائل سسٹم خریدے گا

نئی دہلی :(اے پی پی)بھارت کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ بھارت روس سے ایس فور ہنڈریڈ دفاعی میزائل سسٹم خریدے گا۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ بھارت نے روس کے ساتھ ایس فور ہنڈریڈ دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔منوہر پاریکر نے کہ جو پانچویں بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے ماسکو گئے ہوئے ہیں، اس سوال کے جواب میں کہ یہ سسٹم کب بھارت کے حوالے کیا جائے گا، کہا کہ اس بارے میں بتانا کافی مشکل ہے لیکن یہ سسٹم بہت جلد بھارت کو مل جائے گا۔روس کا دفاعی میزائل سسٹم ایس فور ہنڈرڈ جدید قسم کا سسٹم ہے کہ جو تین مختلف قسم کے میزائلوں کا حامل ہے جو فضا میں اپنے ہدف کو چاہے وہ شارٹ رینج ہو یا لانگ رینج، تباہ کر سکتا ہے۔یہ میزائل، بیلیسٹک اورکروز میزائلوں کا پتہ لگا کر انھیں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔