خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت سمیت 23ممالک کوامریکی ویزوں پرپابندی عائد کرنےکامطالبہ

واشنگٹن: (اے پی پی) امریکی سینیٹر اور سینیٹ کی جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین چک گراسلی نے بھارت سمیت 23ممالک کے شہریوں کو ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کرنے کامطالبہ کردیا۔ ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر چک گراسلی نے وزیر داخلہ کے نما ایک خط میں کہاہے کہ بھارت ، چین ، کیوبا ،صومالیہ اور گھانا سمیت 23ممالک غیر قانوی تارکین وطن کی واپسی کے حوالہ سے امریکا کے ساتھ تعاون نہیں کررہے اس لئے ان ممالک کے شہریوں کو امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزوں کا اجراء بند کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ مالی سال 2015ء کے دوران امریکی حکام کو 2166تارکین وطن کو ان کے آبائی ممالک کی طرف سے عدم تعاون پر مبنی رویہ کی بنیاد پر چھوڑ نا پڑ ا جبکہ گزشتہ دو سال کے دوران ایسے کیسز کی تعداد 6100تک پہنچ گئی ۔ انہوں نے بتایاکہ امریکی ادارے مزید 62ممالک کے رویہ کا اسی حوالہ سے جائز لے رہے ہیں تاکہ ان ممالک کے شہریوں کو ویزوں کے اجراء بارے نئے قواعد و ضوابط تشکیل دیئے جاسکے ۔