خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت: طوفانی بارشوں اورسیلاب سے 12 افراد جاں بحق

اتراکھنڈ (آئی این پی) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں طوفانی بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بارہ افراد جاں بحق جبکہ اٹھارہ افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔ اتراکھنڈ کے اضلاع پتورا گڑھ اور چمولی میں موسلا دھار بارش سے سینکڑوں خاندان اور مویشی متاثر ہوئے ہیں ۔ پتورا گڑھ میں نو جبکہ چمولی میں تین افراد لقمہ اجل بنے جبکہ مختلف مقامات پر کئی افراد ملبے تلے دب گئے ہیں ۔ علاقے میں ریسکیو اہلکاروں کی کارروائیاں جاری ہیں ۔ ریاستی حکام نے مرنے والوں کے خاندان کے لیے دو لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔