خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت: طوفان میں دس افراد ہلاک ہو گئے

اجین :(اے پی پی) بھارت کی ریاست مہاراشٹریہ میں آنے والے تباہ کن طوفان میں کم از کم دس افراد ہلاک اور سو سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق 100 کلو میٹر سے بھی زائد رفتار سے یہ تباہ کن طوفان ریاست مہاراشٹریہ کے شہر اجّین میں آیا جہاں کئی رہائشی مکانات تباہ ہو گئے اور لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔ یہ طوفان ایک ایسے وقت آیا جب ہندو مذہب کے پیروکار اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے لئے اجّین میں جمع تھے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مندر سے باہر نکلنے کے لئے ہندوؤں کے ہجوم کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ غیر سرکاری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔