خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت: علیحدگی پسندوں کے حملوں میں 4پولیس اہلکار ہلاک ،4 زخمی

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) بھارت کی شمالی ریاست منی پور میں علیحدگی پسندوں کے حملوں میں 4پولیس اہلکار ہلاک اور 4دیگر زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق ریاستی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ منی پور ریاست کے ضلع چندل کے شہر لوکچا میں بھاری ہتھیاروں سے لیس باغیوں نے حملہ میانمار کی سرحد کے نزدیک کیاجس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہلاک اور3 زخمی ہوگئے ، بعد میں یہ تینوں میں جانبر نہ ہوسکے۔ حملے کا شکار ہونیوالی ٹیم وزیراعلی کے دورے سے قبل ٹینگوپال جاری رہی تھی لیکن اس حملے کے بعد اب وزیراعلی نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ دوسرا واقعہ بونگیانگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں حملے میں ایک اہلکارشدید زخمی ہوگیا۔ یہ حملہ رات آٹھ بجے کے بعد کیاگیا۔زخمی اہلکار کو امپھال ہسپتال منتقل کردیاگیا۔