نئی دہلی: (اے پی پی) بھارتی ریاست گجرات میں پنچائت نے غیر شادی شدہ خواتین پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بھارتی ریاست گجرات میں غیر شادی شدہ خواتین پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو بھی لڑکی پابندی کی خلاف ورزی کرے گی اس پر 2100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جبکہ پنچائت نے خلاف ورزی کی خبر دینے والے کو 200 روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ گاؤں کے سرپنج دیوشی وانکر نے کہا لڑکیوں کو موبائل فون کی کیا ضرورت؟ انٹرنیٹ متوسط طبقے پر مبنی ہماری برادری کے وقت اور پیسے کا ضیاع ہے ۔ تاہم پنچائت کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر کوئی رشتہ دار کسی لڑکی سے بات کرنا چاہے تو اس موقع پر وہ والدین کا فون استعمال کر سکتی ہے