خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد دھماکے، 10 افراد ہلاک

نئی دہلی: (ملت+آئی این پی)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر ترچی میں پٹاخوں کی فیکٹری میںآتشزدگی کے بعد دھماکوں سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے شہر ترچی میں پٹاخوں کی فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا۔۔تیز بارش اور گہرے دھویں کے باعث فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے میں مشکلات کاسامنا ہے ۔فیکٹری میں آگ لگنے کا حادثہ آج صبح پیش آیا۔فیکٹری کے اندر کیمیکل ٹینک کے نزدیک ممکنہ طور پرچنگاری بھڑکنے سے دھماکے ہوئے اور فیکٹری کی عمارت میں آگ لگ گئی ،عمارت کے اندر 20 سے زائد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔