خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت: مدھیا پردیش میں پانی کے ستائے عوام نے بی جے پی رہنما کو جوتوں کا ہار پہنا دیا

بھارت: مدھیا پردیش میں پانی کے ستائے عوام نے بی جے پی رہنما کو جوتوں کا ہار پہنا دیا

بھارتی(ملت آن لائن) ریاست مدھیا پردیش میں پانی کے ستائے عوام نے ووٹ مانگنے کے لیے آنے والے بی جے پی رہنما کو جوتوں کا ہار پہنا دیا۔ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کا رہنما دنیش شرما آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے مدھیا پردیش کے ضلع ڈہر کے علاقے دھموند میں گھر گھر جا کر اپنی جماعت کے لیے ووٹ مانگ رہا تھا۔ دنیش شرما نے دیکھا کہ ایک شخص جوتوں کا لیے اس کی جانب بڑھ رہا ہے تو اس سے وہاں نے جانے کی کوشش کی لیکن اس شخص نے جوتوں کا ہار بی جے پی رہنما کے گلے میں ڈال کر ہی دم لیا۔ عوام کی بڑی تعداد نے اس منظر کو براہ راست بھی دیکھا اور اپنے موبائل فونز میں بھی محفوظ کیا، بعد ازاں کچھ افراد نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔ بی جے پی رہنما کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈالنے والے شخص کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح سے اپنے علاقے میں پانی کی شدید قلت کے مسئلے کو اجاگر کرنا چاہتا تھا۔ احتجاج کرنے والے شخص کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس حوالے سے شکایت بھی کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، ہماری خواتین چیئرپرسن کے پاس گئیں لیکن ان کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کو بھی اس حوالے سے بتایا لیکن جب کوئی فائدہ نہیں ہوا تو ایسا کرنے پر مجبور ہوا۔ دوسری جانب بی جے پی رہنما نے کھسیانی بلی گھمبا نوچے کے مصداق بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرے اپنے لوگ ہیں، یقیناً یہ لوگ کسی بات پر خفا ہوں گے جس کے باعث انہوں نے ایسا کیا۔ دنیش شرما نے کہا کہ میں ان کے بچوں کی طرح ہوں، ہم ان کے ساتھ مل کر بیٹھیں گے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ یاد رہے کہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ میونسپل سطح پر انتخابات کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ضلع ڈہر میں 17 جنوری کو الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔