خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت: مسافربس کھائی میں گرنےسے30 افراد ہلاک

گوہاٹی:(اے پی پی) بھارت کی جنوب مشرقی ریاست میگھالیا میں بس کھائی میں گرنے سے 30 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ریاست میگھالیا میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری جس کے باعث بس میں سوار 30 مسافر ہلاک جب کہ 11 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم بس کے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہونے کی صورت میں حادثے کا شکار ہونے کا خدشہ ہے جب کہ بس جس مقام پر کھائی میں گری وہاں اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جہاں کھائی کے قریب ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں جاگری۔