بھارت : مسلمان دشمنی، نماز کے دوران ہندوانہ نعرے، گھروں میں نماز ادا کرنے کی تنبیہ
نئی دہلی:(ملت آن لائن) بھارت میں مسلمان دشمنی نے ایک نئی کروٹ لے لی نماز کے دوران ہندوانہ نعرہ لگائے گئے اور گھروں میں نماز اداکرنے کی تنبیہہ کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں مسلمان دشمنی جاری ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے ملحق گڑگاؤں کے نیگڑھ گاؤں میں ہندوؤں نے نماز کے لیے موجود مسلمانوں کے سامنے کھڑے ہوکرہندوانہ نعرہ لگائے اور گھروں میں جاکر نماز پڑھنے کی تنبیہ کی۔