خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت: موسلادھاربارش اورسیلاب سےہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

نئی دہلی: (اے پی پی) بھارت کی کئی ریاستوں میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد چوبیس ہو گئی ہے۔ بھارتی ریاستوں آسام، اتر پردیش اور مدھیا پردیش میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے بدترین تباہی مچا دی ہے۔ سیلابی پانی سے کئی دیہات اور فصلیں زیر آب آگئی ہیں۔ سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔