بھارت میں احاطہ عدالت میں روٹھی بیوی کا تلوار سے سر قلم
سنبل پور:(ملت آن لائن) بھارتی ریاست اوڈیشہ کے شہر سنبل پور میں ایک شخص تلوار لے کر فیملی کورٹ پہنچا اور عدالت کے احاطے میں ہی سب کے سامنے بیوی کو قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رمیش نامی شخص نے اپنی18سالہ بیوی سنجیتا چوہدری پر تلوار سے حملہ کر دیا۔ اس دوران اس نے ساس للیتا اور ڈھائی سال کی بھتیجی کو بھی زخمی کر دیا۔ سنجیتانے گھر سے فرار ہو کر رمیش سے پسند کی شادی کی تھی۔