فتح پور(آئی این پی )بھارت میں امتحان دے کر گھر واپس جانے والی 12 ویں جماعت کی طالبہ کو نوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈلا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش میں فتح پور کے بندکی علاقہ میں پیش آیا جہاں ایک 12 ویں جماعت کی طالبہ امتحان دینے کے بعدسائیکل پر گھر واپس جارہی تھی کہ راستے میں ایک نوجوان نے اسے دبوچ لیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کی شکایت پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔