خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں انتہا پسند مودی سرکار نے مسلمانوں کی زندگی اجیرن کردی

نئی دہلی: (ملت+آئی این پی )بھارت میں انتہا پسند مودی سرکار نے مسلمانوں کی زندگی اجیرن کردی بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ایف آئی آر درج کرانے کے بعد ذاکر نائیک کے فلاحی اداروں سمیت دس مختلف مقامات پر چھاپہ مارا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق حساس ادارے نے اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے فلاحی اداروں سمیت دس مختلف مقامات پر چھاپہ مارا چھاپہ مار کارروائی کے دوران ذاکر نائیک کے بیانات کے ٹیپس اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے لیں تاہم اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں ریسٹورنٹ پر حملے کے بعد سے بھارت میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف ٹرائل جاری ہے ڈی جی این آئی اے کا کہنا ہے کہ بیرون ملک واپسی کے بعد ذاکر نائیک کو بھی پوچھ گچھ کے لئے بھی بلایا جائے گا۔