خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں اوباش نوجوان نے 90سالہ معمر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا،ملزم گرفتار

ترواننت پورم /نئی دہلی (ملت آن لائن + آئی این پی) بھارت میں اوباش نوجوان نے 90سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ۔بھارتیمیڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں ایک اوباش نوجوان نے 90سالہ معمر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس نے گریش نامی23سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 90سالہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ رہتی تھی تاہم خاتون کی بیٹی دیوی مندر کے میلے پر گئی ہوئی تھی کہ ملزم نے تنہائی کا فائدہ اٹھا کر بزرگ خاتون کو اپنی حوس کی بھینٹ چڑھا یا اور فرار ہو گیاتاہم فرار ہوتے وقت اس کا موبائل فون خاتون کے گھر میں ہی گر گیا جس سے ملزم کی شناخت ہوئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔