خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں بڑھتے ہوئے شرابی پائلٹ‘

نئی دہلی: (ملت+اے پی پی) بھارت کے شہری ہوا بازی کے وزیر اشوک گجپت راجو نے پارلیمنٹ میں بتایا ہے کہ ’سال 2016 میں یکم جنوری سے لے کر 31 اکتوبر کے درمیان 38 پائلٹ اور عملے کے 113 ارکان جہاز اڑنے سے پہلے ہونے والے شراب کے ٹیسٹ میں ناکام پائے گئے۔اعداد و شمار آپ کو اس لیے بھی چونکا سکتے ہیں کیونکہ سال 2015 میں بھی 40 پائلٹ اس ٹیسٹ میں ناکام ٹھہرے تھے جبکہ 2014 میں یہ تعداد 20 کے آس پاس بتایا گیا تھا۔یعنی اس طرح کے معاملات میں کمی ہوتی نہیں دکھائی دے رہی۔کچھ سینیئر حکام کا خیال ہے کہ پرواز سے پہلے اپنے ملازمین کی میڈیکل جانچ جیسے سخت ہوا بازی قوانین کو لاگو کرنے میں بھارت تھوڑا سا سست ہی رہا ہے۔آج کی تاریخ میں بین الاقوامی قوانین یہ کہتے ہیں کہ پرواز سے پہلے پائلٹ اگر نشے کی حالت میں پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی میں ذرا بھی رعایت نہیں برتی جائے گی.