خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں بیک وقت تین طلاقیں غیر آئینی قرار

الہ آباد: (ملت+آئی این پی ) بھارت میں بیک وقت تین طلاقوں کو غیر آئینی اور مسلم خواتین کے حقوق کے خلاف قرار دیدیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کی ہائی کورٹ نے مسلم پرسنل لا سے متعلق ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے بیک وقت تین طلاقوں کو غیر آئینی اور مسلم خواتین کے حقوق کے خلاف قرار دے دیا ہے ۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو خبردار کیا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے پورے ملک میں یکساں شہری قوانین کے نفاذ کی مخالفت بند کردے کیونکہ کوئی بھی پرسنل لا بورڈ، آئین سے بالاتر نہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں مسلم پرسنل لا بورڈ اس حکومتی تجویز کی مسلسل مخالفت کررہا ہے کہ بیک وقت تین طلاقوں پر پابندی عائد کی جائے اور یہ کہ ملک میں رہنے والی تمام آبادی کیلئے یکساں شہری قوانین نافذ کئے جائیں۔