خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں تضحیک کا شکارمسلمان نے خودکشی کرلی

بھارت میں تضحیک

بھارت میں تضحیک کا شکارمسلمان نے خودکشی کرلی

ممبئی:(ملت آن لائن) بھارتی شہرممبئی میں حملہ آوروں کی جانب سے تضحیک کا نشانہ بننے والے مسلمان نے دلبرداشتہ ہوکرخودکشی کرلی۔ ممبئی میں کیفے پریڈ کے قریب 3 روز قبل چار حملہ آوروں نے 35 سالہ قاسم شیخ پر حملہ کیا اور اسے جوتا چاٹنے پرمجبور کیا۔ ممبئی پولیس کے مطابق 35 سالہ قاسم شیخ یہ ذلت برداشت نہ کرسکا اور اس نے گلے میں پھندا لگایا اورچھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق انہیں متوفی قاسم شیخ کے گھر کی تلاشی کے دوران ایک خط ملا جس میں ان چار حملہ آوروں کے نام لکھے ہوئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان اسماعیل شیخ، اکبرشیخ، کریا پایس اورافضل قریشی کو انڈین پینل کوڈ 306 کے تحت گرفتار کرکے ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
ںئی دہلی : جواہرلعل یونیورسٹی کے طالب علم نے خود کشی کرلی
خیال رہے کہ گزشتہ سال 14 مارچ کو بھارت میں نئی دہلی کی جواہرلعل نہرویونیورسٹی کے دلت طالب علم نے برے سلوک سے دلبرداشتہ ہوکرخود کشی کرلی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 2015 میں حیدر آباد دکن یونیورسٹی کے دلت طالب علم روہت ویمیولا نے کیمپس کے ہاسٹل میں اونچی ذات والوں کے ہتک آمیز سلوک سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی تھی۔