خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں خواجہ سرائوں کو پنشن اور راشن دینے کا اعلان

بھارت میں خواجہ سرائوں کو پنشن اور راشن دینے کا اعلان
نئی دہلی(ملت آن لائن)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی حکومت نے خواجہ سراوں کی سماجی ترقی کے لئے نئی پالیسی کی منظوری دی ہے، جس کے تحت اْنہیں پینشن، راشن کارڈ، رہائش کے لئے جگہ اور کاروباری سرگرمیوں کے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خواجہ سراوں سے متعلق پالیسی میں بیان کیا گیا ہے کہ سوشل سیکورٹی پینشن کے طور پر 18 سال سے بڑی عمر کے ہر خواجہ سرا کو ڈیڑھ ہزار روپے ماہانہدیئے جائیں گے، اس اسکیم سے ریاست کے 26ہزار خواجہ سرائوں کو فائدہ پہنچے گا۔آندھراپردیش کے وزیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ پالیسی پر کابینہ میں تفصیل سے غور کیا گیا، جو ا?ن لائن دستیاب ہوگی اور اس میں بہتری کے لئے معاشرے کے ہر طبقے سے رائے لی جائے گی۔پالیسی کے تحت حکومت پبلک مقامات جیسے شاپنگ مالز اور سنیما ہالزمیں خواجہ سراو?ں کے لئے خصوصی ٹوائیلٹس تعمیر کرے گی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خواجہ سراوں سے متعلق پالیسی میں بیان کیا گیا ہے کہ سوشل سیکورٹی پینشن کے طور پر 18 سال سے بڑی عمر کے ہر خواجہ سرا کو ڈیڑھ ہزار روپے ماہانہدیئے جائیں گے، اس اسکیم سے ریاست کے 26ہزار خواجہ سرائوں کو فائدہ پہنچے گا۔آندھراپردیش کے وزیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ پالیسی پر کابینہ میں تفصیل سے غور کیا گیا، جو ا?ن لائن دستیاب ہوگی اور اس میں بہتری کے لئے معاشرے کے ہر طبقے سے رائے لی جائے گی۔