خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں دلت برادری کا احتجاج، مظاہرین پر پولیس کا تشدد، 5 ہلاک

بھارت میں دلت

بھارت میں دلت برادری کا احتجاج، مظاہرین پر پولیس کا تشدد، 5 ہلاک

نئی دہلی: (ملت آن لائن) بھارت میں دلتوں پر تشدد کی سزاؤں کو کم کرنے کے خلاف دلت برادری آج بھرپور احتجاج کر رہی ہے۔ آگرہ، پنجاب، بہار اور اڑیسہ میں مظاہرین نے ٹرین سروس روک دی۔ مظاہرین پر تشدد سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نچلی ذاتوں پر تشدد کرنے والوں کو دی جانے والی سزاؤں میں کمی کر دی گئی۔ سزاؤں میں نرمی کے خلاف دلتوں نے “بھارت بند” کے نام سے احتجاجی مہم شروع کر دی۔ آگرہ، پنجاب، بہار اور اڑیسہ میں دلت سڑکوں پر نکل آئے۔ آگرہ میں مظاہرین پر پولیس نے تشدد کیا جس سے ہنگامے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور جواب میں ان پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا گیا۔ مشتعل مظاہرین نے کئی دکانوں کو آگ لگا دی، ریلوے ٹریک بند کر دیے گئے جبکہ مختلف شہروں میں ٹرین سروس معطل ہو کر رہ گئی۔ یاد رہے کہ 20 مارچ کو سپریم کورٹ نے دلتوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کی شقوں پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا تھا۔