خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں فیکٹری میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نئی دلی:(ملت+اے پی پی) بھارتی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں ایک گارمنٹ فیکٹرمیں آتشزدگی سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دلی کے نواحی علاقے صاحب آباد میں ایک گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریاست اتر پردیش کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔