خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں ما نواز باغیوں کا حملہ، پیرا ملٹری فورس کے 11اہلکار ہلاک ،4زخمی

بلاسپور (ملت + آئی این پی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ما نواز باغیوں کے حملے میں پیرا ملٹری فورس کے11 اہلکار ہلاک اور4 دیگر زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں ما نواز باغیوں کے حملے میں پیرا ملٹری فورس کے11 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی ضلع سکما کے گھنے جنگلات میں اس وقت کی گئی، جب سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار وہاں گشت پر تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پہلے باغیوں نے باردوی مواد سے دھماکے کیے اور پھر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کی تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس دوران کوئی باغی بھی ہلاک ہوا یا نہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ما نواز باغی دس بندوقیں اور کچھ وائرلیس سیٹ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔