خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں مسافر ریل گاڑی الٹ گئی،8افراد زخمی، 2کی حالت تشویشناک

نئی دہلی (ملت آن لائن + آئی این پی) بھارت میں ایک مسافر ریل گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں8افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں میرٹھ سے لکھن جانے والی ایک مسافر ریل گاڑی الٹ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق اس حادثے میں آٹھ مسافر زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ محکمہ ریلوے کے ترجمان کے مطابق لکھن کی جانب محو سفر اس ٹرین کو حادثہ ہفتے کی صبح رام پور اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس دوران کم از کم آٹھ بوگیاں الٹ گئیں۔ وزیر ریلوے سریش پربھو کے مطابق حادثے کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ بھارت میں صرف سن 2010 سے اب تک متعدد ٹرین حادثوں میں پچیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔