بنگلور(آئی این پی )بھارتی شہر بنگلور میں ٹریفک حادثے پر مشتعل ہجوم نے غیر ملکی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور خاتون کے کپڑے پھاڑ دیئے، پولیس نے واقعے میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور کی سڑک پرٹریفک حادثے میں ایک خاتون کے ہلاک ہونے پر مشتعل ہجوم نے سامنے سے آنے والی غیر ملکی افراد کی گاڑی پر دھاوا بولا اور گاڑی میں سوار 21 سالہ تنزانیہ کی خاتون کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔جس کے بعد مشتعل عوام نے اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔تنزانیہ کے سفارت خانے نے اس واقعے پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اس حملے کو شرمناک قرار دیا اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔