خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں نسلی فسادات پھوٹ پڑے، پرتشدد مظاہرے، نظام زندگی مفلوج

بھارت میں نسلی

بھارت میں نسلی فسادات پھوٹ پڑے، پرتشدد مظاہرے، نظام زندگی مفلوج

نئی دہلی:(ملت آن لائن) بھارت میں مرہٹوں اور دلتوں میں کشیدگی کے بعد نسلی فسادات پھوٹ پڑے جس کے بعد ممبئی سمیت کئی شہروں میں نظامِ زندگی مفلوج ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرہٹوں اور دلتوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی نسلی فسادات کا رخ اختیار کرگئی جس کے اثرات بھارت کے اہم شہروں تک پہنچنے لگے۔ریاست مہاراشٹرا میں فسادات کے بعد صورتحال اُس وقت کشیدہ ہوئی جب مختلف علاقوں میں بلوائی سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے پرتشدد مظاہرے شروع کیے۔نسلی فسادات کے بعد ممبئی سمیت دیگر شہروں میں تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ اور ریلوے نظام بھی بالکل مفلوج ہوگیا، مقامی حکومتوں نے صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے احکامات جاری کردیے مگر پولیس حالات پر قابو پانے میں ناکام نظر آرہی ہےمظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور ٹائر جلا کر سڑکوں کو بند کیا جس کے باعث عوام کو ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور عوام بلوائیوں کے مظالم برداشت کرتے رہے۔ جب مختلف علاقوں میں بلوائی سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے پرتشدد مظاہرے شروع کیے۔نسلی فسادات کے بعد ممبئی سمیت دیگر شہروں میں تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ اور ریلوے نظام بھی بالکل مفلوج ہوگیا