کولکتہ:(آئی این پی ) بھارت میں قومی سطح پر نمائندگی کرنے والی والی بال کھلاڑی کی نوجوان کھلاڑی کو مبینہ طور پر دوستی سے انکار کر قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بنگال کے ضلع پارگناس کی 15 سالہ سنگیتا آئیچ قومی سطح پر جونئیر والی بال ٹورنامنٹ میں حسہ لے رہی تھی اور اسے اس وقت تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کردیا گیا جب وہ والی بال ٹریننگ کیمپ میں شرکت کے لیے جارہی تھی۔ سنگیتا کی ماں سبھرا آئیچ کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کے قتل میں راجا نامی ایک نوجوان اور اس کی ماں ملوث ہے تاہم پولیس نے اب تک اس معاملے میں کسی کو بھی گرفتار نہی کیا۔ سبھرا کا کہنا تھا کہ راجا اس کی بیٹی کے پیچھے 2 سال سے پڑا تھا ، اس سے جان چھڑانے کے لیے سنگیتا نے پولیس میں شکایت بھی کی لیکن انہوں نے کارروائی کے بجائے سنگیتا کو ہی مشورہ دیا کہ وہ اپنے موبائل سم کا نمبر تبدیل کرلے۔