خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں کرنسی بحران

نئی دہلی: (ملت+آئی این پی)بھارت میں کرنسی بحران جاری ہے ،راجیہ سبھا کے اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے کرنسی بحران پر احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی اورشور شرابا کرتے ہوئے سپیکرکی نشست کے سامنے آ کر کھڑے ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ایک ہزار اور500 کے نوٹوں پر اچانک پابندی کے حکومتی فیصلے پر عوام کی مشکلات برقرار ہیں۔ بینکوں کے باہر لمبی قطاروں میں لوگ شدید پریشان ہیں۔راجیا سبھا کے اجلاس میں بھی کرنسی بحران کی گونج سنائی دی۔ اپوزیشن اراکین نے کرنسی بحران پر احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی۔ اراکین شور شرابا کرتے ہوئے سپیکرکی نشست کے سامنے آ کر کھڑے ہو گئے۔وزیراعظم نریندر مودی کے اچانک ایک اعلان کے بعد بھارت میں زیرگردش اسی فیصد نوٹ ناکارہ ہو چکے ہیں جبکہ نوٹ تبدیل کروانے کے چکر میں 65 سے زائد افراد جانیں گنوا چکیہیں۔گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نوٹ بندی کے فیصلے کو عوام کی جانب سے بے حد مقبول اور اپنے لئے باعث فخرقرار د یا تھا ۔ریڈیو پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے نریندر مودی نے نوٹ بندی کے فیصلے پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ حزب اختلاف اس فیصلے پر عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ میرے لئے یہ بات میرے لئے مسرت اور فخر کا باعث ہے کہ عوام نے نوٹ بندی کا خیر مقدم کیا ہے ۔