خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں کنویں کی صفائی کےدوران 5افراد ہلاک ہوگئے

نئی دہلی:(اے پی پی) بھارت کے شمالی حصے میں واقع ایک گاؤں میں ایک کنویں کی صفائی کے دوران 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی نائب پولیس سربراہ وریندر سنگھ نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ریاست ہریانہ کے ضلع جِند میں یہ واقعہ اْس وقت پیش آیا جب دلت برادری سے تعلق رکھنے والے5 افراد ایک پْرانے کنویں کی صفائی کے لیے اْس میں اترے اورزہریلی گیس کا شکار ہو گئے۔واضح رہے کہ بھارت ان دنوں شدید خشک سالی کا شکارہے اور پانی کی قلت کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عوام کی طرف سے انتظامیہ سے پانی کی قلت دور کرنے کے لیے بار بار اپیلیں کی گئیں جو بے سود ثابت رہیں۔